Saturday, November 14, 2020

ارب پتی اراکین اسمبلی کرپشن کیسے کرتے ہیں؟ سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے تہلکہ خیز بیان دے دیا


 راچی ڈیلی پاکستان آن لائن فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے ارب پتی ارکان پارلیمنٹ کی کرپشن کو ریاستی سرپرستی میں بدعنوانی قرار دے دیاانہوں نے اپنے کھلے خط میں بطور چیئرمین ایف بی آر ناکامی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ چیئرمین ایف بی آر کی حیثیت سے بری طرح ناکام رہے۔

جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تمام کرپشن اندرونی طورپر کی جارہی ہے اور اثاثوں کے گوشوارے اسے جانچنے کا ایک ذریعہ ہے ارب پتی ارکان پارلیمنٹ جانتے ہیں کہ کس طرح ٹیکسوں کی پلاننگ کرنی ہے اور یہی ریاست کی سرپرستی میں کرپشن ہے۔شبرزیدی نے کہا کہ اس کا الزام کسی کو نہیں دیاجاسکتا انہیں ایک موقع ملا لیکن وہ ناکام رہے اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہیں، اس نظام میں بہتری کےلیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ معلومات سامنے لائی جائیں ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ ان چیزوں کو بہتر طور پر جانتا ہو تو اپنے مفادات کے لیے بے رحمانہ طریقے سے نمٹتا ہے اور پاکستان موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔

وہ چھوٹا سا جانور جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسین خطرے میں پڑ گئی، ویکسین بننے سے پہلے ہی پریشان کن انکشاف



 کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک میں کورونا وائرس کی ایک نئی اور پہلے سے کہیں زیادہ خوفناک قسم کی دریافت نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ میل( آن لائن) کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ڈنمارک کے پالتو آبی نیولوں میں پائی گئی ہے اور اب تک 214سے زائد افراد اس نئی قسم کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ یہ خوفناک حقیقت سامنے آنے پر ڈنمارک حکومت نے ملک بھر کے فارمز میں موجود 1کروڑ 70لاکھ سے زائد آبی نیولوں کو تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے آبی نیولوں کو تلف کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد دیہی علاقوں میں آبی نیولوں کو تیزی سے تلف کیا جا رہا ہے اور ہر طرف مردہ آبی نیولوں کے انبار لگے ہوئے ہیں آبی نیولوں کو تلف کیے جانے پر ملک میں ایک سیاسی بحث بھی چھڑی ہوئی ہے اور اسے قبل از وقت فیصلہ قرار دیا جا رہا ہےیورپین یونین ہیلتھ ایجنسی کی طرف سے بھی کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی دریافت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہ قسم انسانوں میں پھیل گئی تو خوفناک تباہی آجائے گی کیونکہ اس قسم کے وائرس میں ایسی میوٹیشنز ہیں کہ جن پر تیار ہونے والی کوئی بھی ویکسین بے اثر ہو گی۔

واضح رہے کہ (ڈنمارک) میں آبی نیولوں کے 1500سے زائد فارمز ہیں۔ ان آبی نیولوں کو پشم حاصل کرنے کی غرض سے پالا جاتا ہے اور ڈنمارک میں یہ کاروبار کافی پھیلا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈنمارک دنیا میں آبی نیولوں کی پشم پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس سے سالانہ 1ارب یورو سے زائد کی آمدن کما رہا ہے۔

Friday, November 6, 2020

سعودی عرب اور عرب امارات نے پاکستان کا بڑا مسئلہ حل کردیا -حکومت کو بڑی خوشخبری سنا دی

 

اسلام آبادنیوزڈیسک پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک اور سال کے لئے 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اسلام آباد سردست قرضوں کی ادائیگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

 وزارت خزانہ کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات 4 ارب ڈالر کے بقایہ قرضوں میں توسیع دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب اور یو اے ای سے 4ارب ڈالر ڈپازٹس کی ادائیگی مزید ایک سال کیلئے موخر کرنے کیلئے اپنی بھر پور لابنگ شروع کردی ہے ،پاکستان کو 4ارب ڈالر کی رقم نومبر 2020 سے فروری 2021کے درمیان اداکرنی ہے ۔سعودی عرب نے نومبر 2019 میں 1 ارب ڈالر کا ڈپازٹس قرض اور دسمبر 2019 میں بھی 1 ارب ڈالر فراہم کیا تھا۔ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط جنوری 2020 میں فراہم کی گئی تھی۔ پاکستان سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر واپس کرچکا ہے جبکہ 2 ارب ڈالرز ابھی بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے جنوری اور فروری 2020 میں 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس فراہم کیے تھے جن کی واپسی آئندہ سال کے آغازمیں ہونی ہے ۔ اب اسلام آباد کو7 ارب ڈالر کے قرضوں کی واپسی موخر کرنا ہوگی جس میں چین کے 3جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے دو، دو ارب ڈالر شامل ہیں ۔اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 12ارب 12کروڑ ڈالر ہے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایکس ٹینڈیڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت جو 6ارب ڈالر کا پروگرام ہے اس میں بھی بیرونی فنانسنگ کی مدمیں( چین ،عرب امارت اور سعودی عرب) سے قرضوں میں تین سال کی توسیع پر اتفاق ہواتھا ۔ معاہدے سے انحراف کی صورت میں دونوں فریقین کیلئے مشکلات پیداہوسکتی ہیں ۔

Thursday, November 5, 2020

ن لیگ کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا (13)سینئر رہنما پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ آنے والے  دنوں میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 13 رکن اسمبلی پارٹی سے علیحد گی اختیارکر سکتے ہیں۔ان میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بتایا  گیاتھا کہ نومبر کے پہلے ہفتے میں بڑے گروپ سامنے آنے والے ہیں ۔اوریہ سلسلہ اب شروع ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔کیا اڑھائی سال پہلے حلقے کے مسائل نہیں تھے۔کیا اس سے پہلے حلقے میں کوئی مسائل نہیں تھے،سارے مسئلے

اب ہی سامنے آنے تھے۔ن لیگ کے اندر کئی ایسے ارکان اسمبلی موجود ہیں جو سوچتے ہیں کہ ہم کسی صورت اداروں سے اختلاف نہیں کریں گے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی  بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گےاوریہی وجہ ہے کہ وہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ابھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ایک لیگی ایم پی اے نے ملاقات کی ہے لیکن آئندہ دنوں میں 13مزید ارکان اسمبلی سامنے آئیں گے جن میں 4 رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔ان کی ملاقات ہو چکی ہے لیکن سامنے نہیں آئے۔13 لیگی رہنمائوں میں ایک وہ بھی رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے سابق دور میں اپنی وزرات سے استعفیٰ دے دیا تھا۔میرے پاس تمام ن لیگی رہنمائوں کے نام بھی ہیں۔یہ تمام بہت اہم لیگی رہنما ہیں ۔ن لیگ کو اٹک سے ایک بڑی خبر ملے گی،جنوبی پنجاب اور پاکپتن سے بھی ایسی خبر آئے گی جس سے ن لیگ کو دھچکا لگنے والا


ہے۔واضح رہے کہ ن لیگ کے کئی ایم پی ایز بھی تسلسل کیساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کر رہے ہیں ، جس پر پارٹی نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جار ی کررکھا ہے
۔


3 best way to make money online with crypto trading

 1. **Day Trading**: Engage in frequent buying and selling of cryptocurrencies within short timeframes, aiming to profit from market ...