Saturday, November 14, 2020

وہ چھوٹا سا جانور جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسین خطرے میں پڑ گئی، ویکسین بننے سے پہلے ہی پریشان کن انکشاف



 کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈنمارک میں کورونا وائرس کی ایک نئی اور پہلے سے کہیں زیادہ خوفناک قسم کی دریافت نے دنیا کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ میل( آن لائن) کے مطابق کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ڈنمارک کے پالتو آبی نیولوں میں پائی گئی ہے اور اب تک 214سے زائد افراد اس نئی قسم کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔ یہ خوفناک حقیقت سامنے آنے پر ڈنمارک حکومت نے ملک بھر کے فارمز میں موجود 1کروڑ 70لاکھ سے زائد آبی نیولوں کو تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے آبی نیولوں کو تلف کرنے کا حکم جاری ہونے کے بعد دیہی علاقوں میں آبی نیولوں کو تیزی سے تلف کیا جا رہا ہے اور ہر طرف مردہ آبی نیولوں کے انبار لگے ہوئے ہیں آبی نیولوں کو تلف کیے جانے پر ملک میں ایک سیاسی بحث بھی چھڑی ہوئی ہے اور اسے قبل از وقت فیصلہ قرار دیا جا رہا ہےیورپین یونین ہیلتھ ایجنسی کی طرف سے بھی کورونا وائرس کی اس نئی قسم کی دریافت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہ قسم انسانوں میں پھیل گئی تو خوفناک تباہی آجائے گی کیونکہ اس قسم کے وائرس میں ایسی میوٹیشنز ہیں کہ جن پر تیار ہونے والی کوئی بھی ویکسین بے اثر ہو گی۔

واضح رہے کہ (ڈنمارک) میں آبی نیولوں کے 1500سے زائد فارمز ہیں۔ ان آبی نیولوں کو پشم حاصل کرنے کی غرض سے پالا جاتا ہے اور ڈنمارک میں یہ کاروبار کافی پھیلا ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈنمارک دنیا میں آبی نیولوں کی پشم پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور اس سے سالانہ 1ارب یورو سے زائد کی آمدن کما رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

3 best way to make money online with crypto trading

 1. **Day Trading**: Engage in frequent buying and selling of cryptocurrencies within short timeframes, aiming to profit from market ...